اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پريس ٹي وي کي ايک رپورٹ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ سعودي عرب کے شہر قطيف ميں ہونے والے ايک مظاہرے ميں شريک سيکڑوں سعودي باشندوں نے، انساني حقوق کي خلاف ورزيوں کي مذمت کرتے ہوئے، معروف عالم دين شيخ باقر نمر سميت تمام سياسي قيديوں کي رہائي کا مطالبہ کيا-
مظاہرين نے انساني حقوق کے لئے سرگرم مذہبي رہنما شيخ باقر نمر کے ساتھ، کہ جو ايک طويل عرصے سے سعودي جيل ميں بند ہيں، اپني بھر پو ر يکجہتي کا اظہار کيا-
مظاہرين نے سعودي عرب کي شاہي حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور لوگوں کو کسي جرم کے بغير جيلوں ميں قيد کئے جانے کے عمل کو آل سعود حکومت کے غير قانوني ہونے کي علامت قرار ديا-
بتايا جاتا ہے کہ سعودي عرب ميں اس وقت تيس ہزار سياسي قيدي جيلوں ميں بغير کسي مقدمے کے طويل عرصے سے بند ہيں- دو ہزار گيارہ سے شاہي حکومت کے خلاف جاري عوامي تحريک کے دوران کم ازکم اکيس افراد پوليس کي فائرنگ کے نتيجے ميں شہيد ہوچکے ہيں-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲